+092 - 943 41 2401


Welcome To the Department of

Urdu

تعارف

اردو برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی نمائندہ زبان ہونے کے علاوہ پاکستان کی قومی زبان ہے۔ جس نے مسلمانوں کے تاریخی، تہذیبی اور ادبی ورثے کو اپنے سینے میں محفوظ کیا ہے۔
چترال میں اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے شعبۂ اردو جامعہ چترال کی بنیاد ۲۰۱۷ میں رکھی گئی۔ اس وقت شعبۂ اردو بی۔ایس کے علاوہ ایم اے کا پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔شعبہ اردو میں ایک ’’لٹریری فورم‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔ جس میں اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات نہ صرف اپنی نگارشات پیش کرتے ہیں بلکہ تنقیدی مباحث میں بھی حصہ لیتے ہیں ۔ شعبہ کے زیر اہتمام مختلف علمی و ادبی موضوعات پر وقتا فوقتاً سمینارز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ علاوہ ان کے مقامی اور ملکی سطح پہ ادبی و لسانی تحقیق کے فروغ کے لیے شعبۂ اردو جرنل آف اردو لینگویچ اینڈ لیٹریچربھی شائع کرتا ہے۔

مقاصد

ا۔ طلبہ و طالبات کی صحیح رہنمائی کرنا اور ان کی کوششوں کو درست سمت فراہم کرنا۔
ب۔ ادب کے ذریعے ان کے اندر تنقیدی شعور پیدا کرنا۔
ج۔ ان کی تخلیقی، تنقیدی و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا۔
د۔ بحیثیت قومی زبان اردو کی اہمیت اور افادیت سے روشناس کرنا۔
ہ۔ چترال میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مواقع فراہم کرنا۔

پروگرامز

بی۔ایس چار سال ۔۔ آٹھ سمسٹرز
اہلیت: ایف اے/ایف ایس سی یا مساوی تعلیمی قابلیت ۔۔ کم از کم 45 فیصد
ایم۔اے دو سال ۔۔ چار سمسٹرز
اہلیت: بی اے ایس سی یا مساوی تعلیمی قابلیت ۔۔ کم از کم 45 فیصد

we are very helpful

Do not hesitate to contact in case of any problems. Query any kind relating to any aspects or process of University of Chitral.

Call Us

+092 - 943 412 401

our program

We offer the following programs, with the help of experienced, highly qualified teachers. The course contents are based on curriculum provided by the Higher Education Department.

08

TEACHERS

73

STUDENTS

02

PROGRAMS

Our teachers

Dr Muhammad Sahib Khan

Assistant Professor (HOD)

Akbar Ali Atif

Lecturer

Subscribe our newsletter

Subscribe to our Newsletter to receive regularly issued Newsletter.